Skip to main content

عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں

 وزیر جنگلات پنجاب سردار محمدسبطین خان نے کہا ہے کہ میانوالی سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم آمدن کے حامل لوگوں کو رہا ئشی مکانات کی فراہمی کیلئے آن لائن سنگ بنیاد رکھنا درحقیقت بے گھر افراد کیلئے نو ید مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف روٹی کپڑے اور مکان کے کھو کھلے نعرے لگا نے والوں کو آج عملی اقدام سے شرمندہ کر دیا ہے۔یہ اس امر کا غماز ہے کہ مو جو دہ وفاقی اورپنجاب حکو مت خا لی خو لی نعروں کی بجا ئے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالہ سے منعقدہ مختصر شا ندار اور با وقار تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔قبل ازیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ اور ڈی پی او مستنصر فیروز کے ہمرا ہ میانوالی میں وزیرا عظم کی جا نب سے لوانکم ہا ؤسنگ سکیم کے آن لائن سنگِ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔اے ڈی سی آر میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ ضلعی صدر پی ٹی آئی شاہد حمیدخان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سلیم گل خان، سیکرٹری گڈ گورننس زبیر ہا شمی، خاتون رہنما عمارہ نیازی، سٹی صدر ندیم بخان خیل، ملک محمد طارق رکھی، علی اکبر خان، اعجاز احمد اور دیگر مقامی عہدیداران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں تحصیل میانوالی میں کم آمدنی کے حامل جن کی آمدن30سے 50ہزارروپے ماہا نہ ہو گی 600مکا نات بنا کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب تحصیل پپلاں اور تحصیل عیسیٰ خیل میں بھی نیا پا کستان ہا ؤسنگ پروگرام کا با قاعدہ آغاز ہو گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پہلے مر حلہ میں تحصیل میانوالی میں بہترین رہا ئشی علاقہ کے درمیان 12ایکٹر رقبہ پر ساڑھے تین تین مر لہ کے 600مکا نات تعمیر کئے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ آئیڈیل لو کیشن ہے جہاں بجلی، گیس اور ٹیلیفون کی سہو لت پہلے سے مو جو دہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ تحصیل پپلاں اور عیسیٰ خیل میں بھی اس مقصد کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور جلد ہی وہاں پر بھی اس پروگرام کے تحت سنگ ِ بنیاد رکھنے کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ڈی پی او مستنصر فیروز نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یہ غریبوں کیلئے خوش آئند سکیم ہے جس سے کم آمدن کے حامل لوگ بھی اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکیں گے۔




sibtain


Comments

Popular posts from this blog

پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس

 صوبائی وزیر جنگلات  محمد سبطین خان کی پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ھوۓ انتظامیہ کے اعلی افسران سے مکمل رابطہ  پہلے مرحلہ میں صوبائی وزیر نے پپلاں ھسپتال کے ایم۔ایس کا فوری طور ٹرانسفر اور انکی جگہ نہایت سخت گیر شہرت کے حامل ایم۔ایس کو لگانے کی تجویز۔ تاکہ نۓ آنے والے  ایم۔ایس مکمل اس سارے واقعے کی میرٹ پہ انکوائری کرے تاکہ پپلاں ھسپتال میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایسی گھناؤنی حرکت اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہچائیں گے۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے کہا کہ الحمداللہ ھم مسلمان ھیں اور اللہ پاک کی   پاک کلام کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان

 صوبائی اسمبلی پنجاب SPEAKER  لاہور۔(پریس ریلیز) 20 فروری 2023 سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایپکا یونٹ کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نےنو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو    مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلیٰ ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، راؤ افضال محسن،   مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔

کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سردار محمد سبطین خان کا پیغام۔  عمران خان ہی حقیقی جمہوریت کا نام ہے۔ سبطین خان  پنجاب کے مہاز پر تاریخ رقم کریں گے انشاءاللہ۔  ہفتے کا دن کپتان کی جیت کا دن ہوگا۔  جہاں جہاں مجھے سن رہے ہیں، کپتان کی ہمایت میں باہر نکلیں۔  کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔  کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔  ہوٹلوں میں قید ممبران سے کہوں گا، ہمارے دروازے کھلے ہیں  دل بڑے ہیں، خوش آمدید کریں گے۔ ‎#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور  ‏ ‎#BlackDayForPakistan ‎#ImranKhan ‎ ‎#اگلی_واری_پھر_کپتان  ‎ ‎ ‎ #SibtainKhan #PTI #Sardar #Mianwali #punjab #SardarSibtainKhan #MalikSammarAbbas ‏‎#Parliamentary ‎#Leader ‎#Punjab ‎#Pakistan ‎#Tehreek-e-#Insaf  ‎ ‎