وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول، ریونیو ریکوری، ریڈ کوویڈ کمپین اور حلقہ پی پی 88 کی ترقیاتی سکیموں کی پراگریس کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیر جنگلات پنجاب سردار محمدسبطین خان نے کہا کہ گرانفروشی کے سدباب، سرکاری واجبات کی بروقت وصولی، کورونا سے بچاؤ کے ویکسینیشن اہداف کی جلد ازجلد تکمیل، جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبہ جات پر فوری کام کا آغاز حکومت پنجاب کی سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکج سے غریب اور کم آمدن کے حامل کروڑوں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کا محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقرکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ضلع بھر میں سپیشل پرائس کنٹرول مجس...
Minister For Prisons (1990-1993) Minister For Mines & Minerals (2003-2007) Deputy Leader of the Opposition Punjab (2013-2018) Deputy Leader of the Pakistan Tehreek e Insaaf Deputy Organizer Punjab Pakistan Tehreek e Insaaf Member Core Committee & CEC PTI Forest Mnister Munjab ...