وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول، ریونیو ریکوری، ریڈ کوویڈ کمپین اور حلقہ پی پی 88 کی ترقیاتی سکیموں کی پراگریس کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیر جنگلات پنجاب سردار محمدسبطین خان نے کہا کہ گرانفروشی کے سدباب، سرکاری واجبات کی بروقت وصولی، کورونا سے بچاؤ کے ویکسینیشن اہداف کی جلد ازجلد تکمیل، جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبہ جات پر فوری کام کا آغاز حکومت پنجاب کی سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکج سے غریب اور کم آمدن کے حامل کروڑوں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کا محاسبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقرکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ضلع بھر میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کا اچانک وزٹ اور انسپکشن کر رہے ہیں۔ گذشتہ چار روز کے دوران گرانفروشوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا اورایک گرانفروش کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلع میانوالی پنجاب بھر میں 35 ویں سے پہلی 20پوزیشن میں آچکا ہے اور انشاء اللہ اس جلد پنجاب کے دس اضلاع میں لائیں گے۔ وزیر جنگلات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنڑول مجسٹریٹس کو مزید متحرک کریں تا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے۔ انہوں نے ریونیو افسران کو بھی ریکوری اہداف میں تیزی دکھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ گٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریڈ کووڈ کمپین کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر گلی گلی جا کر 12سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگا رہی ہیں، اور اب تک کل اہداف کی 65 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے۔ وزیر جنگلات نے اس حوالہ سے محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے وزیر جنگلات کو حلقہ پی پی 88میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پراگریس اورنئے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر جنگلات پنجاب نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز موجود ہیں اس لئے کام کی رفتار میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کے جلدآغاز کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایکسین بلڈنگز کو ہدایت کی کہ بی ایچ یو کچہ گجرات اور گرلز ڈگری کالج ہرنولی پر فوری طور پر کام شروع کروائیں۔انہوں نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو کندیاں فاریسٹ پارک منصوبہ پر بھی جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ھوۓ انتظامیہ کے اعلی افسران سے مکمل رابطہ پہلے مرحلہ میں صوبائی وزیر نے پپلاں ھسپتال کے ایم۔ایس کا فوری طور ٹرانسفر اور انکی جگہ نہایت سخت گیر شہرت کے حامل ایم۔ایس کو لگانے کی تجویز۔ تاکہ نۓ آنے والے ایم۔ایس مکمل اس سارے واقعے کی میرٹ پہ انکوائری کرے تاکہ پپلاں ھسپتال میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایسی گھناؤنی حرکت اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہچائیں گے۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے کہا کہ الحمداللہ ھم مسلمان ھیں اور اللہ پاک کی پاک کلام کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Comments
Post a Comment