Skip to main content

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان، ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمرا ہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ عام کے حوالہ سے جلسہ گا ہ کا تفصیلی دورہ

 میانوالی  سرگودہاڈویژن کے قائم مقام کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور آر پی او محمد فیصل رانا کا میانوالی کا دورہ۔چیئر مین قائمہ کمیٹی بر ائے دفاع امجد علی خان، وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان، ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمرا ہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ عام کے حوالہ سے جلسہ گا ہ کا تفصیلی دورہ کیا اورجلسہ کے انتظامات سیکورٹی و دیگر امور کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان گیارہ دسمبر بروز ہفتہ 10بجے دن جلسہ عام سے خطاب کر یں گے۔انہوں نے بتایا کہ جلسہ گاہ میں تما م ضروری انتظامات ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی معاونت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اس موقع پر سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ وزیر اعظم کے دورہ میانوالی کے حوالہ سے خصوصی سیکورٹی پلا ن تیار کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کیلئے تما م اقدامات بر ؤئے کار لارہے ہیں۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن اور آر پی او سرگودہا ڈویژن نے چیئر مین قائمہ کمیٹی بر ائے دفاع امجد علی خان اور وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان سے جلسہ کے انعقاد کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔آر پی او سرگودہا نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ جلسہ کے وقت ٹریفک میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے پارکنگ سے متعلقہ مور پر بھی خصوصی تو جہ دینے کی ہدایت کی۔

Sibtainkhan


Comments

Popular posts from this blog

پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس

 صوبائی وزیر جنگلات  محمد سبطین خان کی پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ھوۓ انتظامیہ کے اعلی افسران سے مکمل رابطہ  پہلے مرحلہ میں صوبائی وزیر نے پپلاں ھسپتال کے ایم۔ایس کا فوری طور ٹرانسفر اور انکی جگہ نہایت سخت گیر شہرت کے حامل ایم۔ایس کو لگانے کی تجویز۔ تاکہ نۓ آنے والے  ایم۔ایس مکمل اس سارے واقعے کی میرٹ پہ انکوائری کرے تاکہ پپلاں ھسپتال میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایسی گھناؤنی حرکت اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہچائیں گے۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے کہا کہ الحمداللہ ھم مسلمان ھیں اور اللہ پاک کی   پاک کلام کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان

 صوبائی اسمبلی پنجاب SPEAKER  لاہور۔(پریس ریلیز) 20 فروری 2023 سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایپکا یونٹ کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نےنو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو    مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلیٰ ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، راؤ افضال محسن،   مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔

کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سردار محمد سبطین خان کا پیغام۔  عمران خان ہی حقیقی جمہوریت کا نام ہے۔ سبطین خان  پنجاب کے مہاز پر تاریخ رقم کریں گے انشاءاللہ۔  ہفتے کا دن کپتان کی جیت کا دن ہوگا۔  جہاں جہاں مجھے سن رہے ہیں، کپتان کی ہمایت میں باہر نکلیں۔  کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔  کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔  ہوٹلوں میں قید ممبران سے کہوں گا، ہمارے دروازے کھلے ہیں  دل بڑے ہیں، خوش آمدید کریں گے۔ ‎#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور  ‏ ‎#BlackDayForPakistan ‎#ImranKhan ‎ ‎#اگلی_واری_پھر_کپتان  ‎ ‎ ‎ #SibtainKhan #PTI #Sardar #Mianwali #punjab #SardarSibtainKhan #MalikSammarAbbas ‏‎#Parliamentary ‎#Leader ‎#Punjab ‎#Pakistan ‎#Tehreek-e-#Insaf  ‎ ‎