Skip to main content

بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق میٹنگ میں

 صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کی میانوالی آمد 

 بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق میٹنگ میں شرکت

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا ضلع میانوالی کا دورہ،آئی جی پی خیبرپختونخواکو پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی 

آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا،ڈی پی او میانوالی نے آئی جی پی خیبرپختونخواکا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔

بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے مزید سخت اقدامات کے حوالے سے تجاویزکا تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرین نے بھی شرکت کی۔

                                آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے ضلع میانوالی کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا،ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔آئی جی پی خیبرپختونخوا نے امن و امان کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔اس اجلاس میں آر پی او سرگودھا ریجن فیصل رانا،آر پی او بنوں اشفاق انور،ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن،ڈی پی او لکی مروت شہزادہ عمر عباس،ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی قاضی علی رضا،صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان،ایم پی اے امین اللہ خان،ایم پی اے عبدالرحمن خان ببلی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پرنا جائز اسلحہ و منشیات کی سپلائی روکنے اور امن عامہ کے قیام کو برقرار رکھنے کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اور خیبر پختونخواہ کی پولیس پاکستان کی پولیس ہے۔پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی جان،مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانا اور شہریوں کو ہر سطح پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں بارڈر چیک پوسٹوں پر جوائنٹ چیکنگ،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری،ناجائز اسلحہ و منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخوا کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بین الصوبائی بارڈ چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں موجود پارلیمینٹیرین نے بھی امن عامہ کے قیام کے لیے ہر سطح پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی.


Piplan


Comments

Popular posts from this blog

پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس

 صوبائی وزیر جنگلات  محمد سبطین خان کی پپلاں ھسپتال میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ھوۓ انتظامیہ کے اعلی افسران سے مکمل رابطہ  پہلے مرحلہ میں صوبائی وزیر نے پپلاں ھسپتال کے ایم۔ایس کا فوری طور ٹرانسفر اور انکی جگہ نہایت سخت گیر شہرت کے حامل ایم۔ایس کو لگانے کی تجویز۔ تاکہ نۓ آنے والے  ایم۔ایس مکمل اس سارے واقعے کی میرٹ پہ انکوائری کرے تاکہ پپلاں ھسپتال میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں ایسی گھناؤنی حرکت اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہچائیں گے۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے کہا کہ الحمداللہ ھم مسلمان ھیں اور اللہ پاک کی   پاک کلام کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سردار محمد سبطین خان کا پیغام۔  عمران خان ہی حقیقی جمہوریت کا نام ہے۔ سبطین خان  پنجاب کے مہاز پر تاریخ رقم کریں گے انشاءاللہ۔  ہفتے کا دن کپتان کی جیت کا دن ہوگا۔  جہاں جہاں مجھے سن رہے ہیں، کپتان کی ہمایت میں باہر نکلیں۔  کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔  کپتان ہمارے لیئے لڑا اب ہم کپتان کے لیئے لڑیں گے۔  ہوٹلوں میں قید ممبران سے کہوں گا، ہمارے دروازے کھلے ہیں  دل بڑے ہیں، خوش آمدید کریں گے۔ ‎#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور  ‏ ‎#BlackDayForPakistan ‎#ImranKhan ‎ ‎#اگلی_واری_پھر_کپتان  ‎ ‎ ‎ #SibtainKhan #PTI #Sardar #Mianwali #punjab #SardarSibtainKhan #MalikSammarAbbas ‏‎#Parliamentary ‎#Leader ‎#Punjab ‎#Pakistan ‎#Tehreek-e-#Insaf  ‎ ‎

Sibtain Khan has been appointed as the Leader of the Opposition in the Punjab Assembly (PA) on Monday

   Sibtain Khan has been appointed as the Leader of the Opposition in the Punjab Assembly (PA) on Monday. Speaker of Punjab Assembly Pervaiz Elahi notified Sibtain Khan as the Leader of the Opposition hours before the key budget session. “Pursuant to the provisions of rule 23-A of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, I, Pervaiz Elahi, Speaker, Provincial Assembly of Punjab hereby declare MPA Sibtain Khan as Leader of Opposition in the Provincial Assembly with immediate effect,” the notification reads. The opposition leader’s seat had fallen vacant after its Hamza Shahbaz was elected as the chief minister following the resignation of Usman Buzdar ahead of a no-confidence motion.