صوبائی اسمبلی پنجاب SPEAKER لاہور۔(پریس ریلیز) 20 فروری 2023 سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایپکا یونٹ کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نےنو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جمہوریت کا یہ فائدہ ہے کہ آپ کی آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔ سپیکر محمد سبطین خان نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ عوام کو پریشان کریں،مقررہ مدت میں الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتین ملنا ان کا حق ہے۔تقریب میں افضال احمد سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، حاجی ظہور سرپرست اعلیٰ ایپکا، رانا محمد اقبال ظفر صدر ایپکا، راؤ افضال محسن، مختار گجر، سلیم رضا سمیت اپیکا پنجاب پبلک سروس کمیشن یونٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔
صوبائی اسمبلی پنجاب لاہور۔(پریس ریلیز)31 اگست2022 سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیکر سبطین خان نے سیلاب کے شہداء کے کیلئے دعائے مغفرت کروائی، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال سے متعلق سوالا ت دریافت کیے گئے۔صوبائی وزیر بیت المال غضنفر عباس چھینہ نے سوالات کے جوابات دیے۔جہیز فنڈ کے استعمال سے متعلق غلط جواب پررکن اسمبلی ملک ارشد اور صوبائی وزیر بیت المال کے درمیان تکرار پر ملک ارشد نے کہا کہ میرے سوال کا جواب محکمے کی جانب سے غلط جواب دیا گیا ہے، جس پر صوبائی وزیر نے ملک ارشد سے کہا کہ آپ میرے ساتھ بیٹھ جائیں میں آپکے خدشات دور کر دیتا ہوں۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صوبائی وزیر بیت المال کو ملک ارشد کے ساتھ ساہیوال میں جاکر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیلاب سے متعلق عام بحث کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حسن مرتضی نے ایوان میں کہا کہ دریائے چناب کے علاقے میں سیلاب سے تباہ کاری ہوئی تو حکومت کو کہا ک...