وزیر جنگلات پنجاب سردار محمدسبطین خان نے کہا ہے کہ میانوالی سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم آمدن کے حامل لوگوں کو رہا ئشی مکانات کی فراہمی کیلئے آن لائن سنگ بنیاد رکھنا درحقیقت بے گھر افراد کیلئے نو ید مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف روٹی کپڑے اور مکان کے کھو کھلے نعرے لگا نے والوں کو آج عملی اقدام سے شرمندہ کر دیا ہے۔یہ اس امر کا غماز ہے کہ مو جو دہ وفاقی اورپنجاب حکو مت خا لی خو لی نعروں کی بجا ئے عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالہ سے منعقدہ مختصر شا ندار اور با وقار تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔قبل ازیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ اور ڈی پی او مستنصر فیروز کے ہمرا ہ میانوالی میں وزیرا عظم کی جا نب سے لوانکم ہا ؤسنگ سکیم کے آن لائن سنگِ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔اے ڈی سی آر میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ ضلعی صدر پی ٹی آئی شاہد حمیدخان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سلیم گل خان، سیکرٹری گڈ گورننس زبیر ہا شمی، خاتون رہنما عمارہ نیازی...
Minister For Prisons (1990-1993) Minister For Mines & Minerals (2003-2007) Deputy Leader of the Opposition Punjab (2013-2018) Deputy Leader of the Pakistan Tehreek e Insaaf Deputy Organizer Punjab Pakistan Tehreek e Insaaf Member Core Committee & CEC PTI Forest Mnister Munjab ...